۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عمرہ زائرین کی بس حادثہ کا شکار

حوزہ/ سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الریاض/ سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین سے بھری ایک بس پہلے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیرملکی سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جا رہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ رمضان المبارک کے دوران پیش آیا۔ ماہ مقدس کے دوران لاکھوں زائرین عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .